اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہمیشہ سے پاکستان کی تباہی تھی، اقتدار چھن جانے کے بعد کئی پپینترے بدلے ساری چالیں ناکامہونے کے بعد 9مئی کی سازش تیار کی اور ملک دشمن کا کردار ادا کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان 75سال سے جو خواب دیکھ رہا تھا اسکو حقیقت میں روپ دینے کی کوشش کی گئی ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گواہی اب اسکے قریب ترین ساتھی دے رہے ہیں ۔ عمران خان آج بھی 2ماہ گزرنے کے بعد 9مئی کے واقعات کی مذ مت نہیں کر رہا ۔ کیاعمران خان کو پروان چڑھانے والے اور اقتدار میں لانے والے اس ٹریجڈی کا جواب دیں گے ۔ 9مئی کا سانحہ جواب مانگتا ہےذمہ داری کا تعین مانگتا ہے۔
عمران خان کا ایجنڈا ھمیشہ سے پاکستان کی تباہی تھی۔ اقتدار چھن جانے کے بعد لئی پپینترے بدلے ساری چالیں ناکام ھونے کے بعد 9مئی کی سازش تیار کی اور ملک دشمن کا کردار ادا کیا۔ ھندوستان 75سال سے جو خواب دیکھ رہا تھا اسکو حقیقت میں روپ دینے کی کوشش کی گئی ۔ گواہی اب اسکے قریب ترین… https://t.co/Lt8vGLiieJ
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 4, 2023









