بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کے لئے ایک تحفہ ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج پانچ جولائی کے دن وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مار کر ایک آمر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا،آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی کا بھی دن ہے،آج سی پیک کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں۔

بدھ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کے لئے ایک تحفہ ہے، سی پیک کا تحفہ قائد محمد نواز شریف اور صدر شی جن پنگ کا وژن ہے، سی پیک منصوبے نے پاکستان کو 2013ءسے لے کر 2018ءتک ہر شعبے میں ترقی دینے کا کردار ادا کیا،ملکی تاریخ کی بڑی ڈپلومیٹک کامیابی دنیا نے سی پیک کی شکل میں دیکھی ۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک سال سے اتحادی حکومت ملک کی معاشی تباہی، بدحالی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،پچھلے چار سالوں میں نالائق، نااہل اور چوروں نے ملک کو صرف تباہی کی طرف دھکیلا،کچھ سازشی کرداروں نے ایک نااہل اور چور کو ملک پر مسلط کیا، یہ کہانی صرف چار سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013ءمیں شروع ہو چکی تھی،2013ءمیں ملک کے اندر مہنگائی، دہشت گردی، بے روزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا،لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے،لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب پاکستان ایک مشکل دوراہے سے گذر رہا تھا، اس وقت نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا،نواز شریف نے ہی ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی، صوبوں میں اکثریت رکھنے والی جماعتوں کو وہاں حکومتیں بنانے کا موقع دیا۔

انہوں نےکہاکہ نواز شریف نے تین سالوں میں ملک کی خراب صورتحال بدلی تھی،گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے، جو کردار آج ملک جلا رہے ہیں، معاشی تباہی پیدا کر رہے ہیں، یہی کردار 2013-14ءمیں سی پیک منصوبہ روکنے کے لئے کنٹینر پر کھڑے تھے، 2013ءسے پی ٹی آئی ملکی استحکام کے خلاف کام کر رہی ہے،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، جب صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی خبر آئی تو ایک شخص ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر پر کھڑا ہو گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس شخص نے سول نافرمانی کی تحریک کی کال دی،سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبے لگنے تھے، روزگار پیدا ہونا تھا، اور یہ شخص اس منصوبے کے خلاف کھڑا تھا،آج یہ شخص آئی ایم ایف کے پروگرام پر چیخیں ما رہا ہے، یہ پروگرام ہم نے تو نہیں لایا، اس منصوبے پر ہم نے دستخط نہیں کئے تھے،نواز شریف نے ملکی معیشت کو استحکام بخشا، آئی ایم ایف کو خیر باد کہا،2017ءمیں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا، ملکی تاریخ کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جو مکمل ہوا، نواز شریف ملک کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا چاہتا تھا، وہ ملک کے اندر آئی ٹی، زراعت، برآمدات کو فروغ دینا چاہتے تھے، نواز شریف ملکی معیشت کو استحکام دینا چاہتے تھے اور کر کے دکھایا، صرف نعرے نہیں لگائے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ ملک کے اندر 2013ءسے 2017ءتک 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، دہشت گردی ختم کی، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز شروع کئے، دوسری طرف ترقی کے منصوبوں کو روکنے کے لئے ایک شخض کنٹینر پر کھڑا تھا،ملک کی بڑی خدمت کرنے والے کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی،پاناما کا فیصلہ اقامہ میں تبدیل ہوا،نواز شریف کے خلاف اس لئے سازش کی جا رہی تھی کہ وہ عوام کو روزگار اور کاروبار دے رہا تھا، ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر رہا تھا۔