بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجرموں کا ٹولہ اپنے بدزبان وزیروں کے ذریعے بیک وقت عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نےردعمل میں کہاہے کہ سرکاری سطح پر بیہودگی اور بکواس کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔مقتدرہ کی گود میں بیٹھا جاہلوں کا گروہ سیاسی بیانیے کی آڑ میں قوم کو خرافات کے جال میں پھانسنے کی کوششیں کررہا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجرموں کا ٹولہ اپنے بدزبان وزیروں کے ذریعے بیک وقت عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔گارڈ فادر کی کنیز اور سسلین مافیا کی خاندانی غلام جسے سازشی ٹولہ کہہ رہی ہے انہی کے اشاروں پر ناچتے ہوئے عدمِ اعتماد کی سازش کا حصہ بنے،۔جس بھگوڑے مجرم کو مسیحا بنا کر پیش کرنے کی کوششیں کررہے ہیں وہ آمریت کی نرسری میں پلنے والا ایک بزدل، کرپٹ اور حریص کارندہ ہے،پانامہ پیپرز کے انکشافات ہوئے تو وہ بھگوڑا وزارتِ عظمیٰ پر براجمان تھا۔قوم کو لوٹ کر اپنے بچوں کے ناموں پر دولت اور جائیدادوں کے انبار لگانے والے اس بددیانت شخص نے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے اسمبلی میں کھڑے ہوکر 2 مرتبہ جھوٹ بولا۔پانامہ جے آئی ٹی نے گارڈ فادر کے پورے ٹبر سے مہینوں تک ثبوت مانگے مگر قطری خطوط اور کیلبری جیسے فراڈز کے علاوہ کچھ برآمد نہ ہوا۔حکومت میں تھا تو گارڈ فادر ڈان لیکس کرواتا رہا، حکومت سے نکلا تو جلسوں میں عسکری قیادت کو معطون کرتا رہا۔مافیا کا یہ بھگوڑا سربراہ لندن میں بیٹھ کر مسلسل ملک دشمن کرداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازشیں کرتا رہا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حقیقی کام تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دوران ہوا۔مغربی راہداری کی تعمیر، زراعت و آئی ٹی وغیرہ جیسے شعبوں کی شمولیت سے سی پیک کی توسیع کا کام بھی تحریک انصاف کے دور میں ہوا۔اس بزدل بھگوڑے نے اپنے این آر او کیلئے انہیں کرداروں کے سامنے سجدہ کیا جنہیں یہ جلسوں میں گالیاں دیا کرتا تھا۔اس بےایمان بھگوڑے نے آئین، جمہوریت اور بنیادی حقوق پامال کرنے میں شرمناک سہولتکاری کی۔اپنی چوری بچانے کیلئے اس بےایمان نے نیب کو تباہ کروایا، اب مقتدرہ کے ساتھ ساز باز سے اپنی واپسی چاہتا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 70 فیصد پاکستان کو انتخاب سے محروم کرنے کے منصوبے کے سہولتکاروں کو ٹی وی پر بیٹھتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ریاستی قوت سے میڈیا کا گلا گھونٹ کر چوروں کو جھوٹ کی آزادی دینے والے ریاستی فیصلہ ساز اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں۔ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اقتدار کے ٹکڑے چھن جانے پر یہ پالتو گروہ کسی اور مالک کی ایماء پر بالکل اسی طرح حرکت میں آئے گا جیسے یہ ہمیشہ آیا کرتا ہے۔انتخابات کروائے جائیں اور عوام کو مافیا اور اس کے کارندوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔بند کمروں میں سازشوں کے جال بننے والے ملک و قوم سے مزید انتقام لینا بند کریں۔