لاہور میں موسلا دھاربارش سے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرشاہنواز دھانی کو وفاقی وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی یاد ستانے لگی۔
دھانی ان دنوں تربیتی کیمپ کے لیے پنجاب کےصوبائی دارالحکومت میں ہیں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود دھانی نے گراؤنڈ میں موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے ٹوئٹر اپنی تصویر شیئرکی جس میں وہاں کھڑا بارش کا پانی بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے چُلبلے پن کے لیے مشہور دھانی ایسا بلاسبب نہیں کررہے۔ بلکہ یہاں وہ اپنے فالوورز کو بلاول کا ماضی میں دیے جانے والے ایک بیان کا حوالہ دے رہے ہیں۔
مٹرگشت کرتے دھانی نے کیپشن میں لکھا ، ’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔
دھانی کے فالوورنے اس جملے سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔









