لاہور میں شدید بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا ہے اور انتظامیہ نکاسی آب کی کوششوں میں مصروف ہے۔
اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی صورتحال کا جائزہ لینے نکلے ہوئے ہیں۔
وہیں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو پورا دیکھیں کس طرح سے وزیر کھیل جناب وہاب ریاض پاکستانی عوام پر بارش کا پانی اچھال رہے ہیں
اور کہنے کو یہ عوام کی خدمت کے لیے نکلے ہیں۔۔
بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی ہے pic.twitter.com/cchkJlyJLB— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) July 5, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی آرہا ہے۔
وہاب ریاض وکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔!! pic.twitter.com/nJNrN1ZDri
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 5, 2023
قومی کرکٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نےسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہاب ریاض کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک شاہراہ پر لانگ شوز پہن کر پانی میں کھڑے ہیں اور آنے جانے والوں کو دیکھ رہے ہیں جبکہ کیمرہ مین ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔
اس ویڈیو پر بھی وہاب ریاض تنقید کی زد میں ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔









