بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات کے لیے دوبارہ آر ٹی ایس ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور،الیکشن کمیشن کے متعلقہ شعبوں نے ورکنگ تیار کر لی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)عام انتخابات شفاف بنانے کے لیے دوبارہ آر ٹی ایس ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر غور،الیکشن کمیشن کے متعلقہ شعبوں نے ورکنگ تیار کر لی۔
الیکشن کمیشن کو جدید آر ٹی ایس ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو بریفنگ کے لیے کل طلب کر لیا
الیکشن کمیشن کے پی ایم یو اور آئی ٹی ونگ کل بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن سے نتائج آر او آفس تک جلد از جلد پہنچانے کی ٹیکنالوجی بھی تیارکرلی گئی ۔
انتخابات سے پہلے جدید آر ٹی ایس ٹیکنالوجی کی متعدد بار مشق کی جائے گی،
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا،
ہر آر او کو 4 تجربہ کار ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے،
عام انتخابات کے نتائج کا انحصار الیکشن مینیجمنٹ سسٹم پر کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل 11 بجے طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے جلد نتائج کے لیے ریجنل الیکشن کمشنرز کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔
ہدایات جاری کی گئیں کہ ریجنل الیکشن کمشنرز جلد نتائج کے لیے انٹرنیٹ فائبر کیبل بچھانے کو یقینی بنائیں۔