لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مارکر خود کشی کی ،ذرائع کا کہناہے کہ ان کی گلبرگ میں کسی جگہ پر رہائش ہے اور وہ شادی شدہ بھی نہیں تھے ۔ جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ، عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے معاملات کو بھی دیکھتے تھے ۔عالمگیر ترین گلبر گ میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ہی موجود تھے، پولیس اطلاع ملنے پر وہاں پہنچی۔









