لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عمران نے چار سال میں ملک کے ہر شعبے میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا، جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا، انہیں پاؤں تلے روندا اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا ہے، یہ کسی بھی رحم یا رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں، ریاست کو نمٹنا ہو گا،مریم نواز








