بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمگیر ترین کی میت جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دی گئی جہاں اسے سرد خانے میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کا اعلان کل پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ رات ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کی اے بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔