بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید میجر عبداللہ، صاحب خان، محمد ابراہیم اور جہانگیر خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)میجر میاں عبداللہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، تینوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان نے میران شاہ میں خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبد اللہ شاہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔