لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سیٹ اپ میں محمد حفیظ کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔
ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس کے بعد قومی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور کھلاڑی نے وقت مانگ لیا۔
پی سی بی کے نسیٹ سیٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف اور محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذکاء اشرف نے پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کو شامل کرنے پر بحث کے دوران انکا نام مسترد کردیا۔
ملاقات کے بعد محمد حفیظ نے کہا کہ ذکاء اشرف میرے لیئے قابل احترام ہیں، میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکاء اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔
پی سی بی کی محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بنانے کی پیشکش








