بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‏قائد نوازشریف کی نوجوانوں کو مستقبل کا معمار بنانے اور انہیں ترقی سے ہم کنار کرنے کے وژن پر وزیراعظم شہباز شریف نے پھر سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاکہ ‏قائد نوازشریف کی نوجوانوں کو مستقبل کا معمار بنانے اور انہیں ترقی سے ہم کنار کرنے کے وژن پر وزیراعظم شہباز شریف نے پھر سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ علم سے محبت کرنے والے نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آج پھر سے اس دعا کے ساتھ آغاز ہو رہا ہے کہ نوجوان ترقی کا “چھو لیں آسماں”۔

وہ پروگرام جسے فتنہ وفساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے “سیاسی رشوت” کہہ کر علم دشمنی کی تھی،جمعہ کواپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی، تعلیم، ہنر سے آراستہ کرنے، روزگار، کاروبار کے لئے سرمایہ فراہم کرنے، صحت مند بنانے کےلئے کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کی روشنی ہے جو اس سیاہ سوچ کو مٹائے گی۔

جو نوجوانوں کو مرجانے، مار دینے، جلانے کی طرف اکساتی ہے، اپنے مذموم عزائم کے لئے ان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کے بجائے پٹرول بم، بندوق، غلیل، پتھر اور ڈنڈے تھماتی ہے، عمارتوں، قومی اداروں پر حملے کراتی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کراتی، ان کے خلاف غلیظ مہم چلاتی اور نوجوانوں کو اپنے مذموم ایجنڈے کا ایندھن بناتی ہے