اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن نے وزیر اعلی شہباز شریف کے دئیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پر نوجوان محسن کے پاس گئے اور اسے اپنے سینے سے لگایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں”
وزیراعظم شہباز شریف جب محسن سے مل رہے تھے تو تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، کئی شرکاء کی خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں۔
اس موقع پر شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر بھرپور تالیوں سے محسن کو داد دی۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نےخوش گوار سرپرائز دے دیا!
لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن نے وزیر اعلی شہباز شریف کے دئیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر… pic.twitter.com/PvI6rwW4jZ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 7, 2023









