بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فارن فنڈنگ کیس میں کیا ہونے جارہا ہے؟ فیصل واوڈا نے اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فارن فنڈنگ کیس میں کیا ہونے جارہا ہے؟ رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے بڑا انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق اے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کیس میرے خلاف بنایا گیا تھا وہی پی ٹی آئی کیخلاف بنایاگیا ہے، جس طرح مجھےنااہل کیاگیا ایسے ہی پی ٹی آئی کو کالعدم کرایا جائیگا، حالانکہ سپریم کورٹ نے آرڈر دیا تھا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کےایک ممبر کو سندھ حکومت نےنوکری دی ہوئی ہے اسی طرح دوسرے رکن کو ن لیگ کے دور میں نوکری سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ حالیہ ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس لیا؟ میرے پاس سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی فوٹیج ہے کیا آج تک اس پر کچھ ہوا؟انہوں نے انتہائی اہم نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتائیں کیسے پتہ چلا کہ الیکشن کمشنر کےاکاؤنٹس کی تحقیقات ہوئیں، آج ایک اور ثبوت سامنےآگیا کہ ن لیگ اور الیکشن کمشنر میں گٹھ جوڑہے۔