بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف 27رمضان کو شب دعاکااہتمام کرے گی ،طارق جمیل دعاکرائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف 27رمضان کو شب دعاکااہتمام کرے گی ، معروف مذہبی سکالر اور مبلغ مولانا طارق جمیل اجتماعی دعا کریں گے،پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان بھی اجتماعی دعا میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نماز جمعہ ے اجتماعات میں گائوں گائوں ،شہر شہر ملک کے استحکام ،اندرونی وبیرونی سازشوں سے وطن عزیز کو محفوظ رکھنے ،سلامتی اور خاص طور پر جلد عام انتخابات کے انعقاد کےلئے اجتماعی دعائیں کی جائیں گی ۔