بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اسکا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی،

ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں اور انسانیت کی خوبصورتی میں ہمارے اعتماد کو بحال کرتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔