لاہور(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہائوس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں،اس اقدام کا مقصد سستی سینما رسائی متعارف کروا کر پاکستان میں مووی میجک کی رونق کو بحال کرنا ہے۔
ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہر پاکستانی کو عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کے لئے فلم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی روح ڈالنے اور جدت طرازی کے لئے نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو، پاکستان کی موسیقی کی دھنوں کی میپنگ اور عالمی معیار کے پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا پاکستان بھر میں آغاز کر رہا ہے
ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہائوس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے،مریم اورنگزیب








