بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس عمر میں اتنامال ڈھونڈنے والوں کاشکریہ، 1 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی خبروں پراعجاز الحق بھی بول پڑے

اسلام آباد(ممتازنیوز )مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے 1 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونے کی خبروں پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج سارا دن ٹی وی چینلز پر 1 آشاریا 8 ارب کی بات چلتی رہی معلوم نہیں کہ ارب تھے یا عرب اور عیان علی کے بغیر منی لانڈرنگ تھی یا سرٹیفایڈ منی لانڈروں کو خوش کرنے کا طریقہ،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں اعجاز الحق نے کہاکہ بہت فون آئے اور سب نے کہا بھائی ان کاشکریہ ادا کرو اس عمر میں اتنا مال ڈھونڈ دیا، اور خوب ہنستے رہے۔ شکریہ