لاہور(ممتازنیوز )وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نےکہاکہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی،2017میں نواز شریف کوریاستی مشینری استعمال کرکے ہٹایاگیا،نواز شریف نے معاملہ اللہ پرچھوڑ دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کواقتدار میں لانے کاایجنڈا بھونڈ اتھا۔
اتوار کوپریس کانفرنس میں بلال اظہرکیانی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں انتشارپھیلانےکی کوشش کی کہتاتھاخودکشی کرلوں گاآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا،اقتدار سے ہٹائے جانےپرامپورٹڈ حکومت کاجھوٹانعرہ لگایا،ہمارے نظام کوکھوکھلاکرنے کی ساز ش کی گئی ۔بلال اظہر کیانی نے کہاکہ ان حالات میں نواز شریف چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں،نواز شریف کے دورمیں ملک سے دہشتگردی ختم کی گئی اس وقت مہنگائی کی شرح محض 3.8فیصد تھی،نواز شریف دورمیں بجلی ،روزگارآگیاتھا،ملک میں12 ہزارمیگاواٹ بجلی کے کارخانے لگے









