بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ایشز سریز کا تیسرا ٹیسٹ چھین لیا، دُنیائے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہیری بروک نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے 50 ویں اوور میں 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، اس تعاقب میں اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم دُنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے ہیری بروک ایک بار پھر آسٹریلیا کے آڑے آ گئے اور انہوں نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے ایشز سیریز میں پہلی کامیابی دلا دی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز سیرز کے 3 ٹیسٹ میچزکھیلے جا چکے ہیں جن میں آسٹریلیا نے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔