بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پاگل اور ذہنی مریض ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک اور ریاست کے خلاف مہم وہی پرانی ہے، صرف چہرے بدل رہے ہیں، چہرے بدل گئے لیکن ایجنڈا ایک ہی ہے، 9 مئی والا ایجنڈا بیرون ملک بیٹھی پراکسیز اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ،قومی اداروں کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی اور غداری کر رہے ہیں ، سیاسی شدت پسندی کا واقعہ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہو گا،فارن ایجنٹ کا مرض لا علاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد فومو(Fear of missing out) کی ذہنی کیفیت کا شکار ہیں،بے بنیاد پراپیگنڈا، الزامات، فساد اور سازشوں کی منصوبہ سازی میں مصروف ہے ،وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پراپگنڈے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے ،کسی بھی سیاسی انتہاءپسندی یا مس ایڈونچر کا ذمہ دار9 مئی کا منصوبہ ساز ہوگا ،توشہ خانہ کا ٹرائل شروع ہو رہا ہے، کرپشن کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں اس لئے ایک اور سازش درکار ہے ،یہ پاگل اور ذہنی مریض ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے ،،کبھی سائیفر، کبھی راکٹ لانچر سے قاتلانہ حملہ، کبھی حوروں والے ٹیکے، کبھی حضرت عیسیٰ اور کبھی قرآن پاک کے حوالے سے بے ہودہ بیانات بیمار ذہنیت کا ثبوت ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2017 میں ہی بتا دیا تھا کہ یہ ذہنی مریض اور پاگل ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے ،فتنہ ملک میں لاشیں ، افراتفری اور فساد چاہتا ہے، اپنی کرپشن، جھوٹ اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سر پر بالٹی، ڈبہ اور ڈسٹ بن ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے کرتا ہے ،افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزام لگائے، ثبوت مانگا تو کہا کہ کوئی ثبوت نہیں لوگوں سے سنا ہے ،اپنا جھوٹ، سازش اور پراپگنڈا پھیلانے کے لئے چند یوٹیوبر زاور ولاگرز کو ’پراکسی‘ کے طورپر استعمال کررہا ہے ،یہ وہی گھٹیا ذہنیت ہے جس نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلوائی ۔انہوں نے کہا کہ
ملک میں سیاسی انتہاءپسندی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے ،اپنی پراکسیز کے ذریعے 9 مئی کرایا، ذہن سازی کی، منصوبہ بندی کی، اپنے جتھوں سے ریاست کے خلاف دہشت گردی کرائی ،فارن ایجنٹ نے سرکاری وحساس عمارتوں پر حملے کرائے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کرائی ،فتنے نے ایمبولنسز جلوائیں، ریڈیو پاکستان، مساجد ، سکول جلوائے،اپنے لابیسٹس، فارن میڈیا کو اپنے جھوٹے بیانیہ کا مواد دینے کے لئے یہ حرکتیں کر رہا ہے۔