اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کرتارپورراہداری کے غلط استعمال کا بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امن کی راہداری کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش کوئی نئی بات نہیں ہے،بھارت کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستان کے تاریخی اقدام کو نقصانا پہنچانا چاہتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے،اس لیے کرتاپورراہداری پاکستان کی طرف سےسکھ برادری کے لیے تحفہ تھا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ من گھڑت کہانی بھارت کی دانستہ مذموم مہم کا حصہ ہے۔








