بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے سلسلے میں سیمینار کا اہتمام، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت متوقع

”گرین پاکستان انیشی ایٹیو“ کے سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے، سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے ابھرتے ہوئے جدید طریقہ کار، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور لائیو سٹاک کی ابھرتی مارکیٹ کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (ایس آئی ایف سی) کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، اس نظام کا مقصد بنجر زمین کو ذرخیز بنانا اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانا ہے۔

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے پلیٹ فارم کے تحت ”لمز“(LIMS) کا شاندار افتتاح پہلے ہی 7 جولائی کو وزیر اعظم اور آرمی چیف کر چکے ہیں۔

ان ہی مربوط کاوشوں کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آج نیشنل ایگریکلچر سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں زرعی ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے ابھرتے ہوئے جدید طریقہ کار ، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور لائیو سٹاک کی ابھرتی مارکیٹ کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

معاشی اور زرعی ترقی کے لئے سعودی عرب، چائنہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے تعاون سے متعدد زرعی منصوبے زیر غور ہیں جو ملک کی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

ان شعبوں میں زراعت (گندم، روئی، چاول، سورج مکھی اور دالیں)، پھل، سبزیاں، مال مویشی، پولٹری، ماہی گیری اور شمسی توانائی کا استعمال شامل ہیں۔

سیمینار میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔