بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاوید آفرید ی نے کرپشن کے الزامات مسترد کردئیے ،پروپیگنڈاکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم جی آٹو موبائلز کے مالک جاوید آفریدی نےپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیردفاع خواجہ آصف کی طرف سے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں ان پرلگائے جانیوالے کرپشن کے الزامات کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم جی آٹوموبائلز کے مالک جاوید آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی کہانی سامنے آئی تھی اوریہ معاملہ وزیردفاع خواجہ آصف نے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اٹھایاتھا،اپنے ٹوئٹرپیغام میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ میں چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کاشکرگزارہوں

جنہوں نے میری درخواست پرمیٹنگ بلائی ،جاوید آفرید ی معاملے کی تحقیقات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے دفاع کاحق حاصل ہے تمام لین دین بالکل درست اورقانون کے مطابق ہے ،انہوں نے معاملے کوپاک چین دوستی کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ جوہمارے برانڈ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتاہے اورہمیں بدنام کرتاہے اس کے خلاف ہم عدالت کے زریعے نمٹیں گے۔