اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کے خلاف مہم کس کے کہنے پر چلائی گئی؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نام لے دیا۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر چلائی گئی۔”جیو نیوز ” کے مطابق ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی اُن سے اُکتا چکے تھے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ 2017 میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی حمایت کرچکی ہے ، عدالتی نظائر بدلے نہیں جاتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ دبئی میں نگران حکومت کے لیے کیا فیصلے ہو۔
آرمی چیف کے خلاف مہم کس کے کہنے پر چلائی گئی؟ خواجہ آصف نے نام لے دیا








