بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی گرفتاری کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہناہے کہ نیب نے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے ، نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل انوسٹی گیشن کے دوران گرفتار کیا جا سکتا تھا ، عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، نیب لاہور نے انہیں 14 ویں مرتبہ پیش ہونے کیلئے کہا لیکن وہ نہیں آئے ، اس سے قبل صرف وہ دو مرتبہ ہی نیب میں پیش ہوئے ہیںجبکہ انہیں 12 مرتبہ نوٹس بھیجا جا چکاہے ، عثمان بزدار کے وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ان کے موکل آج لاہور میں پیش نہیں ہو سکتے کیوں کہ وہ صوبے میں ہی موجود نہیں ہیں، نیب نے وکیل کی جانب سے جواب موصول کرنے سے انکارکر دیاہے اور کہا ہے کہ انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا ۔ عثمان بزدار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقررو تبادلے اور ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس ہیں ۔ان کی فیملی پر بھی 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس ہے ۔