سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کر ڈالی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پورا سال کچھ نہ کرتے ہوئے گزارا۔
Meanwhile, Sindh authorities have spent the entire last year doing nothing, ensuring no preparedness and putting no plans in place to protect the worst hit province of the 2022 floods. No words for this utter disregard for the people and flagrant abuse of service https://t.co/XXXrGZJ9SS
— fatima bhutto (@fbhutto) July 10, 2023
فاطمہ بھٹو کےمطابق 2022 کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کی حفاظت کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
فاطمہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ طاقت کے غلط استعمال کو دیکھ کر الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو نے ڈان کی ایک خبر کو شیئر کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔









