اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جس نے 9مئی کی منصوبہ بندی کی وہ پوچھ رہاہے کہ اس کافائدہ کس کوہوا، 9مئی کے واقعات کافائدہ صرف پاکستان دشمنوں کوہوا،اس فارن ایجنٹ کوہٹانے کافائدہ پاکستان کوہواہے ،آپ پاکستانی سیاست کے واحد شخص ہوجس نے ہرجرم کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرون ملک پراکسیز موجود ہیں۔
،پیر کواسلام آبادمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کا کس کو فائدہ پہنچا؟فارن ایجنٹ نے ٹویٹ میں بھی کچھ سوالات اٹھائے ہیں، فارن ایجنٹ کے مطابق ان کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس جماعت کا کوئی ترجمان نہیں، ان کا ترجمان ٹویٹر ہینڈل ہے، آج کل تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں۔
مریم اورنگزیب نےکہاکہ کوئی بھی شخص اپنا چہرہ اس فتنے اور فسادی کے لئے سامنے لانے کو تیار نہیں، فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، عوام کی روزی روٹی تباہ کی، معیشت تباہ کی، یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے، اس کا مرض لا علاج ہے،فتنے کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں،ملک سے باہر بیٹھا اس فسادی کا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداءکے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف، اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں۔









