بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان بتائیں آپ کا بھا نجا اورعزیز خواتین کور کمانڈر ہائوس آئس کریم کھانے گئی تھیں؟خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ اور منصوبہ ساز صرف عمران خان تھا۔ اللہ نے اسکو ناکام بنا یا ورنہ اس نے کوئ کسر نہیں چھوڑی تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اور استعفے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل کی ناکامی کے بعد 9مئی ساری چالیں مات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ٹرک پہ کھڑا آپکابھانجا اور کور کمانڈر کے گھر باہر یہ آپکی عزیز خواتین وہا ں آئس کریم کھانے گئی تھیں ۔3
خواجہ آصف نے کہا کہ آپکی پارٹی کی 12خواتین زیر حراست ہیں،آپ کوئی شرم کریں حیا کریں ،سر پہ بالٹی پہن کر عدالتوں سے تھوک کے حساب ضمانتیں کرواتے ہیں ۔ لیڈر دلیر ہو تو لیڈ کرتا ہے بزدل ہو تو ورکر قربان کرتا ہے چاہے خواتین ہو۔ انہوں نے کہا کہ دلیر مفرور قائدین کے ساتھ وٹس ایپ پہ میٹنگ میٹنگ کھیلتا ہے۔ کوئی شرم ہوتی ھے کوئی حیا ہوتی ہے ۔