اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ ،اسپیکر قومی اسمبلی نے سویٹ ہوم اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نور سحر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اسپیکر قومی اسمبلی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہومز کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا،
انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہےزمرد خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے،اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے،انہوں نے کہاکہ سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے،مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہونگے،
جس خوب صورت ماحول میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے،سویٹ ہومز میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی یقیناً قابل رشک ہے،انہوں نے کہاکہ جھے بطور وزیراعظم بھی سویٹ ہوم میں آنے کا موقع ملا تھاپارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے سویٹ ہومز سمیت دیگر فلاحی اداروں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں،نسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کرنے والے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں،دنیا میں انسان نے کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت ہے









