پشاور(ممتازنیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےسابق وزیراعظم عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک دفعہ پھر سیاسی یتیم جس کوپچھلے سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے کرسی سے ہٹایاگیا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقے سے ایک نااہل،نالائق اورچور وزیراعظم کوتحریک عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمان سے اٹھاکرباہرپھینکاتھااس نے اپنے اقتدار کی ہوس میں پہلے سائفرلہرایاوہ سازش ناکام ہوئی تو25مئی کااعلان کیاوہ سازش ناکام ہوئی تواس کے بعد لانگ مارچ کااعلان کیاوہ سازش ناکام ہوئی تواپنی کرپشن اوراپنی چوری سےنظریں ہٹانے کےلیے اس نے زمان پارک میںاس کی گرفتاری کے وارنٹ گئے تواس نے پٹرول بم سے پولیس والوں کے سرتوڑے،رینجرز اورپولیس کی گاڑیاں جلائیں اوراس کے بعد جب وہ سازش بھی ناکام ہوگئی اورجب توشہ خانہ ،190ملین پائونڈ،القادرٹرسٹ اوراس کے بعد جوچوری فارن فنڈنگ میں ہوئی ہے اس کاحساب دیناپڑےتوبالٹی کنستراورڈسٹ بن رکھ کرپاکستان کی ہرعدالت میں جاتاہےکہ میری چوری میری کرپشن ،میرے اعمالوں کامجھ سےحساب نہ لیاجائے،منگل کوپشاورمیںنیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے9مئی کے واقعات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کوتحریک انصاف کے غنڈوں نے ریڈیوپاکستان کوجلایا،عمارت پرپٹرول بم پھینک کرآگ لگائی گئی دودن تک عمارت پرحملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے
،2014میں بھی پی ٹی آئی کے جتھے ریڈیواورپی ٹی وی پرحملہ آور ہوئے تھے۔
عمران خان بالٹی کنستراورڈسٹ بن رکھ کرپاکستان کی ہرعدالت میں جاتاہےکہ میری چوری میری کرپشن ،میرے اعمالوں کامجھ سےحساب نہ لیاجائے،مریم اورنگزیب چیئرمین پی ٹی آئی پربرس پڑیں








