کوئٹہ(ممتازنیوز ) ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق اس آپریشن کے دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو ایک جگہ تک محدود کردیا گیا جب کہ دو دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اس ضمن میں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں بقیہ ایک دو دہشت گرد بھی ماریں گے، البتہ کوشش ہے کہ ایک زندہ بچ جائے سے معلوم کیا جاسکے کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔
بریگیڈیئر ریٹارڈ حارث نواز نے کہا کہ ایک گھنٹے میں واضح ہوجائے گا کہ اس حملے میں کس کا کردار ہے، البتہ یہ بات واضح ہوچکی ہے دہشت گردوں کے درمیان آپس میں پھونٹ پڑ چکی ہے۔









