اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی منظوری ملنے کے بعد کہا ہے کہ یہ سنگِ میل جو سخت ترین مشکلات اور بظاہر ناممکن نظر آنے والی ڈیڈ لائن کے خلاف حاصل کیا گیا، ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
معاہدے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ کچھ دیر قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری معیشت کے استحکام اور میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ فوری سے درمیانی مدت کے معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ملکی اقتصادی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے، جس سے اگلی حکومت کو آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی جگہ ملتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگِ میل جو سخت ترین مشکلات اور بظاہر ناممکن نظر آنے والی ڈیڈ لائن کے خلاف حاصل کیا گیا، ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ میں ان کی ٹیم کی محنت کو سراہوں گا۔
شہباز شریف نے لکھا کہ میں خصوصی طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جورجیوا اور ان کی ٹیم کی حمایت اور تعاون ملنے پر نہایت مشکور ہوں۔
The approval of Stand-by Agreement of $3 billion by the IMF's Executive Board a little while ago is a major step forward in the government's efforts to stabilise the economy and achieve macroeconomic stability. It bolsters Pakistan's economic position to overcome immediate- to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 12, 2023









