بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی  درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں منظور کرلیں،عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود  قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج کی دی تھیں۔