اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل بروز منگل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیرفوادچودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی ہے لہذاٰ تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔
پی ٹی آئی کا26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان








