بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سجدے کے بعد رونالڈو نے ’اسلام علیکم‘ کیوں کہا ؟

دنیائے فٹبال پر راج کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر اپنے مسلم مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے ایک دوسرے سے ملتے وقت ادا کیے جانے والے عربی الفاظ ’اسلام علیکم‘ کہتے سنائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پوری دنیا سے فٹبالر کے مسلم پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ان کی تعریف کرتی اور سوشل میڈیا پر ان کے سلام کا جواب دیتی دکھی۔

اس سے قبل بھی اسٹار فٹبالر اپنے مسلم فینز کے دل جیتنے میں تب کامیاب ہوئے تھے جب انہوں نے ایک گول کرنے کے بعد ال نصر فٹبالرز کے ہمراہ فٹبال کورٹ میں ہی سجدہ کیا تھا۔