فوٹوگرافر اور ماڈل نے گہرے سمندر میں فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل کیارا اینٹوسکی نے منفرد فوٹو شوٹ سے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
ماڈل کیارا اینٹوسکی نے ٹوبرموری صوبہ اونٹاریو، کینیڈا کے گہرے سمندر میں 32 فٹ نیچے فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی وبا کرونا کے بعد جب فوٹوگرافروں کو اسٹوڈیوز کے اندر کام کرنے میں حدود کا سامنا کرنا پڑا اس مسئلے کے پیشِ نظر ہیننگ اور ان کی ٹیم نے ٹوبرموری کے ٹھنڈے پانی میں ایک فوٹو شوٹ کا اہتمام کیا۔
یہ خیال کامیاب ثابت ہوا اور اس منفرد فوٹو شوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں پانی کے اندر گہرے ترین فوٹو شوٹ کے طور پر نام حاصل کیا۔

یاد رہے کہ فوٹو گرافر اسٹیو ہیننگ کا شمار ان نامورفوٹو گرافر میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انگریزی گلوکار ایڈ شیران، لیڈی گاگا، کارداشیئنز، کیٹی پیری، امریکی ماڈل گیگی حدید، اور گلوکار جسٹن بیبر کے تصویر کشی کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔








