بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماضی کی طرح نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، راناثناءاللہ کاپنجاب میں الیکشن مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میںبھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔ پنجاب کے تمام حلقوں میں صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے ۔پنجاب کے 297 صوبائی اور 146 قومی اسمبلی حلقوں سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 ،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی کا خاتمہ ن لیگ نے کیا۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد مہنگائی ختم کریں گے، غریب آدمی کے لئےسہولیات پید ا کریں گے ، عام آدمی کی کمائی میں اضافہ کریں گے ۔ انتقامی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ اس ملک کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ جسطرح ماضی میں نواز شریف کی قیادت میںبحرانوں سے نکالا اس انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے ۔