بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، کے الیکٹرک کے صارفین کو نیا اضافہ جولائی کے بلوں میں ادا کرنا ہو گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

 


جمعہ کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جسے کے الیکٹرک کے صارفین کو جولائی کے بلوں میں ادا کرنا ہوگا۔