بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مستحکم پاکستان پہلی ترجیح ،پارٹی سیاست کا محور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے، جہانگیر ترین

اسلام آباد(ممتازنیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔ملک میں سیاسی استحکام کے لئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے۔اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے۔پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔ آئی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے۔ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔