بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کا معاملہ،وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈائس بھیج دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر صدرمملکت عارف علوی کو ایک اور ایڈوئس بھجواد ی ،اپنی ا یڈوائس میں وزیراعظم نے صدر سے کہاکہ لاہور ہائکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے حلف کے لئے نمائندہ مقررکریں۔وزیراعظم نے کہاکہ حلف کے معاملے پر تاخیر اور مشاورت کی کوئی وجہ نہیں،صوبہ گزشتہ 23دن سے غیر حکومت چل رہاہے،وزیراعظم نے اپنی ایڈوائس میں کہاکہ حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کے اثرات آسکتے ہیں۔وزیراعظم نے ایڈائس میں صوبے میں آئینی بحران کا بھی ذکرکیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم نے 23اپر یل کو بھی وزیراعلیٰ کے حلف کے لئے صدر کو نمائندہ مقررکرنے کے لئے ایڈائس بھیجی تھی۔