ایبٹ آباد(ضیاءالاسلام)14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ کے دوسرے دن پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور آرمی کی برتری،صوبوں میں خیبرپختونخوا کی شاندار کارکردگی ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان‘ پاکستان جوجتسو فیڈریشن کے خلیل احمد خان‘ سیکرٹری طارق علی‘ آرگنائزنگ سیکرٹری تحسین اللہ خان‘ سمیت دیگر شخصیات اور بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے خیبرپختونخوا جوجتسو ایسوسی ایش کے زیراہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں جاری نیشنل چیمپئن شپ میں متعدد میڈلز کا فیصلہ مردوں کے -50kg ویٹ کیٹگری میں پاکستان واپڈا کے وجے سلیمان نے گولڈ، خیبرپختونخوا کے کامران نے سلور میڈل، اسلام آباد کے نعمان حبیب اور پنجاب کے عرفان علی نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ -56kg میں واپڈا کے اویس نے پہلی، خیبرپختونخواکے سلیم نے دوسری، پاکستان نیوی کے آصف علی اور اسلام آباد کے راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ -77kg کیٹگری میں پاکستان نیوی کے علی حمزہ نے گولڈ، واپڈا کے حمزہ نے سلور، خیبر پختونخوا کے فہد اور آرمی کے وقاص نے براؤنزمیڈل حاصل کیا۔ اوپن ویٹ کیٹگری میں پاکستان آرمی کے عادل نے سونے کا تمغہ، پولیس کے عابد نے چاندی، خیبرپختونخوا کے نوید اور پاکستان نیوی کے حامد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کے -57 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان آرمی کی رمشا نے پہلی، پاکستان نیوی کی آرزو نے دوسری خیبرپختونخوا کی مریم اور واپڈا کی عروا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی -63 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان واپڈا کی شمائلہ نے گولڈ، پاکستان نیوی کی فضیلت سلور میڈل، خیبرپختونخوا کی عدن اور آرمی کی آصمہ نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا،ڈیو من سسٹم میں پاکستان واپڈا نے سونے، خیبرپختونخوا نے چاندی، پاکستان آرمی اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا کیا۔










