بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الہیٰ کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرنے کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو پھر گرفتار کرنے کا امکان ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام کے احکامات پر بکتر بند گاڑی بھی کیمپ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو اس مرتبہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کئے جانے کا امکان ہے، بعد ازاں ان کو اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا جس کی وجہ کرپشن مقدمات کا اندراج بتائی گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کی روبکار انہیں تاحال موصول نہیں ہوئی جیسے ہی ملے گی پرویز الہیٰ کو رہا کر دیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت  بینکنگ کورٹ نے  منظور کی تھی۔