پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں شروع ہوگیا ہے، شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں ہی ایک وکٹ اپنے نام کرلی تاہم بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
دوسری طرف پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشن چیلنجنگ ہوتی ہیں، میچ جیتنےکی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔









