پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
میچ کا آغاز ہوتے ہی شاہین آفریدی نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کرلی، انہوں نے کوشال مینڈس کو آؤٹ کیا، اس وقت سری لنکا نے 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنالیے ہیں۔
گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔
پاکستانی پلیئنگ الیون:
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
Our team for the first #SLvPAK Test match 👊 pic.twitter.com/CFeTtdb8TM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے گال ٹیسٹ کے دوران پانچوں دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آج کے میچ کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔
گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔
اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔









