بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

”فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس لیے جلد ہی ۔۔“ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اہم پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی جب کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔