ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی شوبز سے وابستہ عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب انداز کی وجہ سے کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔عرفی کبھی کاٹن کینڈی سے بنے ڈریس میں نظر آتی ہیں تو کبھی سیفٹی پن سے بنی ڈریس میں اور کبھی تو پولیتھن سے ڈریس ڈیزائن کرکے سبھی کو حیران کر دیتی ہیں۔
اس بار انہوں نے کپڑوں کی بجائے پھول پہن لئے ہیں، جسے دیکھ کر لوگوں نے سر پکڑ لیا۔عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر فینس کو اپنا نیا اوتار دکھایا ہے، جس میں وہ اپنے جسم پر پھول چپکائے نظر آرہی ہیں۔عرفی کا یہ لُک کچھ فینس کو بالکل پسند نہیں آیا اور اداکارہ کو جم کر ٹرول کررہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “بیٹی پاگل ہوگئی ہے کیا؟
”وہیں ایک اور نے لکھا، “بیچاری غریب ، میرے سے لے لے دو چار کپڑے۔”لیکن کچھ فینس اداکارہ کی تعریف بھی کررہے ہیں۔قبل ازیں عرفی جاوید کی ایک ویڈیو بھی خواب وائرل ہوئی تھی، جسے سلیبریٹی فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ویڈیو میں عرفی کسی ہوٹل کی لابی میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے پنک کلر کی بکنی پہن رکھی ہے۔ اپنی لائٹ پنک بکنی پر عرفی نے ٹرانسپیرنٹ بیل باٹم پینٹ پہن رکھی ہے۔اس پینٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پلاسٹک سے بنی ہے۔









