بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان غیرشرعی نکاح کا معاملہ، کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے غیر شرعی نکاح کا معاملہ عدالت میں ہے،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج قدرت اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے درخواست پردلائل دیے۔

دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نکاح کیس قابلِ سماعت ہوگا یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔