اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ نواز شریف حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
Mian Nawaz Sharif's govt ended the worst load-shedding in 5 years. PTI govt neither purchased fuel in time nor repaired power plants. Hence the current load-shedding. Costly power generation through inefficient plants is costing the people Rs.100 billion/month. We are fixing it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 25, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز شریف لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے وقت پر ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی، ناکارہ پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت پر ایندھن نہ خریدنے سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔









