اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق مشاورت شروع کردی ،یہ عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا،پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ میں کے ان کے اپنے بیانیے کا قصور ہے،پی ٹی آئی کوالیکشن میں ہوناچاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ نومئی کے واقعات کاسرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے،انہوں نے ایک پروگرام بناکر نوجوانوں کو گمراہ کیا،لوگوں کی ذہن سازی کی،پلاننگ کی اور یہ ملک دشمنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ایک ادارے اور پھر ایک شخصیت کانشانہ بنایااور اپنی گرفتاری کو ریڈلائن بنایا۔انہوں نے کہاکہ ٹوٹ پھوٹ میں پی ٹی آئی کے اپنے بیانیے کا قصور ہے تاہم تحریک انصاف کو الیکشن میں ہوناچاہئےاورالیکشن میں ہو۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے نومئی کے واقعات کئے ان کے خلاف پراسیکیوشن روکی نہیں جاسکتی، اس بات پر کارروائی نہیں رک سکتی کہ لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیناہے،یہ لوگ عدالت میں پیش ہوں ،ضمانت کرائیں اور صفائیاں پیش کریں،گواہیاں آرہی ہیں ،سرحدوں سے باہرتانے بانے ہیں وقت تو لگے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں کہ ان کو ملک میں فتنہ چاہئے یا جمہوریت اورامن ۔انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی نے اپنی حکومت کے آخری تین ماہ میں ملک کو لوٹا،ستیاناس کیا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں الیکشن مہم کاآغازکیاہے،پرانی یا نئی مردم شماری کاالیکشن سے کیا تعلق؟ نئی مردم شماری سے حلقوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ اپپنی جگہ ،ووٹرزلسٹیں اپڈیٹڈ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری رائے میں پنجاب میں ن لیگ کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے نہ ہی کسی نے ہم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کہاہے،بھرپورالیکشن لڑیں گے، ہرسیٹ پر امیدوارہوگا،عام انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہبازشریف مشاورت سے کریں گے ،اس ضمن میں انہوں نے مشاورت کاآغاز کردیایہ عمل جلداور آسانی سے مکمل ہوجائے گا۔ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ اعظم خان کے اہلخانہ نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ بات عجیب لگتی ہے کہ اعظم خان اکیلے ہی پھر رہے تھے ۔
شہبازشریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق مشاورت شروع کردی ،یہ عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا،راناثنااللہ








